چنتامنی:7؍مارچ(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر کے اشریہ لے آوٹ کے علاوہ دیگر وارڈوں میں آج منسپالٹی کے جانب سے ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام منعقد ہوا تھا لیکن اس پروگرام میں بلدیہ صدر کے ساتھ کونسلرس کو پروگرام کی اطلاع نہ دینے اور اور ترقیاتی کاموں کے لئے جو بورڈ لگایا گیا تھا اُن میں ایڈریس اور کئی غلطیاں ہونے کے سبب رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی منسپالٹی کمشنر وی۔منی سوامی اور منسپالٹی انجنئیر پدمانابھہ اورُ پریا پر برہمی کا ظاہر کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد ملتوی کرکہ واپس چلے جانے کا واقع پیش آیا۔
شہر کے وارڈ نمبر 2اشریہ لے آوٹ میں 29لاکھ روپئے لاگت سے یو جی ڈی پائپ لائن اور سی سی نالیاں بنانے سنگ بنیاد پروگرام رکھا گیا تھا جب اشریہ لے آوٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بلدیہ صدر سجاتا شیونا نے منسپالٹی کمشنر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ترقیاتی کاموں کیلئے جو سنگ بنیاد رکھنے کی لسٹ تیار کی گئی ہے اس کی خبر ہمیں اور منسپالٹی کونسلرس کو بالکل نہیں ہے آج کے پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت بھی ہمیں منسپالٹی کے طرف نہیں دی گئی منسپالٹی کے عملہ اور کمشنر من مانی کررہے ہیں من مانی کرنا ہے تو دوسرے جگہ تبادلہ ہوجاؤ من مانی کرنے والے افسروں کی یہاں ہرگیز ضرورت نہیں ہے پھر منسپالٹی کمشنر وی۔منی سوامی بلدیہ صدر اور منسپل کونسلروں سے معذرت چاہی ۔
اس موقع پر ترقیاتی کاموں کے لئے راستوں کے کنارے لگائے گئے چند غلط ایڈریس کی نشاندہی کرتے ہوئے رُکن اسمبلی افسران پر برہمی کا کرتے ہوئے ناموں کو درست کرنے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ کمشنر کو خود لتاڑا اور کہا افسران کی لاپروائی سے اور ٹھیکداروں سے رشوت لینے کے سبب سڑکوں کی تعمیرگھٹیا ہورہی ہے گھٹیا کام کرانے والے افسران اور ٹھیکداروں کا نام بلاک لسٹ میں شامل کرکہ ٹھیکداروں کا لائسنس رد کرایا جائے گا ۔
اس موقع پر رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر کے مختلف وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھنی تھی لیکن منسپالٹی کمشنر اور انجنئیروں کی لاپروائی اور من مانی کے سبب ملتوی کرکہ 11مارچ کو ان ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھی جائے گی ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب پر بتایا کہ منسپالٹی کمشنر کی لاپروائی کے خلاف اعلیٰ افسروں میں شکایت کی جائیگی اگر وہاں بھی ان کے خلاف کچھ کارروائی نہیں کی گئی تو اسمبلی میں اس کے متعلق آواز اُٹھائی جائیگی ۔
منسپالٹی عملہ ترقیاتی کاموں کے نام پر سیاست کرنا ہے تو ڈیوٹی کو چھوڑ کر کسی پارٹی میں شامل ہوجائے شہر کی ترقی کرنے میں منسپالٹی افسران سیاست کررہے ہیں سیاست کرنے والے افسروں کی چنتامنی ٹاون منسپالٹی کیلئے ہرگیز ضرورت نہیں ہے سیاست کرنا ہے تو یہاں سے ڈیوٹی چھوڑ کر چلے جائے۔اس موقع پر کونسلر پرکاش کونسلر منجوناتھ شری رامپا سابق بلدیہ صدر انور پاشاہ ہیلتھ افسر سی کے بابو اما شنکرا سمیت کئی منسپالٹی کے عملہ وغیرہ موجود رہے ۔